ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شام میں ٹینکر بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 48ہو گئی

شام میں ٹینکر بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 48ہو گئی

Sun, 08 Jan 2017 19:32:45  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترک سرحد کے کنارے شامی شہر عزز میں ہفتے کے روز ہونے والے ایک ٹینکر بم حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد 48ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک مارکیٹ پر کیے گئے اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شامی صوبے حلب کے شام میں واقعے عزز کا علاقہ باغیوں کے زیرقبضہ ہے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس حملے میں 12باغی ہلاک ہوئے، تاہم ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد عام شہری تھے۔ یہ علاقہ اس سے قبل بھی ایسے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ باغی ان دہشت گردانہ حملوں کا الزام شدت پسند گروپ داعش پر عائد کرتے ہیں۔
 


Share: